Why Pakistan released to Indian Wing Commander Abhinandan


بھارتی حکومت نے پاکستان سے ریکویسٹ کی تھی کہ ہم ایک پرائیویٹ جہاز بھیج دیتے ہیں آپ ابھی نندن کو خاموشی سے اس میں سوار کر کے بھارت بھجوا دیں.مگر پاکستان نے انکار کردیا ، اور پوری دنیا کے سامنے امن کا پیغام دیتے ہوئے نندن کو بھارتی فوج کے حوالے کیا ۔
 بی جے پی کی مرکزی حکومت نے روک دیا تھا کہ کوئی میڈیا ، کوئی حکومتی اہلکار اس تقریب میں موجود نہیں ہو گا ۔ کیونکہ مودی پوری دنیا کے سامنے جنگ کا ڈھول پیٹنے والا ، اسی دنیا کے سامنے ذلیل و رسوائی کی اتھاہ گہرائیوں میں جا گرا ۔ 
پاکستان دنیا کو امن کا پیغام دے کر حجت تمام کر چکا ۔۔۔ بتانے اور دکھانے کے لئے ابھی بہت کچھ ہے پاکستان کے پاس ، کچھ مصلحتوں کی وجہ سے نا بتایا جا رہا ہے ، نا دکھایا ۔ عقلمند کو اشارہ کافی کے مصداق ، اب اگر بھارت نے کوئی شرارت کی تو بہت بڑا سبق دیا جائے گا ۔
وار فوگ میں سچ تلاش کرنا بہت ہی کٹھن ہوتا ہے ،  ٹوٹل 3 جہاز مارے گئے تھے ، جس میں کتنے افراد تھے میں نہیں بتاوئنگا ، پاکستان 2 جہاز گرانے کی بات کرتا ہے ، بھارت 1 تسلیم کرتا ہے ، ابھینندن کے ساتھ ایک اور بندہ تھا ، ایک پائلٹ جل گیا ، اس کے ساتھ بھی کو پائلٹ تھا ، تیسرے جہاز کا عملہ کہاں گیا ؟ کہاں ہیں یہ سب لوگ ، یہ بہت اہم بات ہے ۔ بھارتی میڈیا ان کے لواحقین کو کیوں نہیں دکھا رہا ؟ بھارتی فوج ، ریاست ، میڈیا ، مودی انہیں کلیم کیوں نہیں کر رہے ؟ 
ابھینندن کے ساتھ بھارت میں کیا ہو گا ؟ اسے انڈین انٹیلیجنس  والے لے گے ہیں ، اسے گرفتار کرلیا گیا ہے ، اب پوچھا جاۓ گا ، ہمیں بتاؤ کیا کیا بتا کر اے ہو ؟ اس سے زیادہ فی الحال نہیں لکھا جا سکتا ۔


یہ اوپر والا پیرا صرف ان لوگوں کے لئے تھا جو ابھینندن کی
 واپسی کو لے کر بہت جذباتی ہو رہے ہیں ، آپ حقائق نہیں جانتے ، پروفیشنل وار ٹرینڈ فوج کے فیصلے آپ کی سمجھ سے باہر ہیں ، اپنی سوچ ، ذاتی خیالات ،  ذاتی افکار اپنی حد تک رکھیں ، اگر ساتھ نہیں دے سکتے ،  خاموش رہیں ، فوج پر تنقید سے گریز کریں ۔ وقت انے پر سب پتہ چل جاۓ گا ۔
ابھینندن کی ویڈیو سے مودی / دشمن فوج کو بہت نقصان پہنچا ہے ، ہندوستانی عوام پہلے مودی اور میڈیا کو جنگ کو بڑھاوا دینے کا زمے دار ٹھرا چکی ہے ، بی جے پی کا اینٹی مسلم ایجنڈا بغاوت میں تبدیل ہو رہا ہے ، اس ویڈیو اور اس جیسی کئ اور ویڈیوز موجود ہیں ، رہائی اور ویڈیوز کا رد عمل دیکھئے گا ۔ مودی کو بہت نقصان پہنچا ہے ۔
کشیدگی عروج پر ہے ، ہر جگہ ہائی الرٹ ہے ، دونوں ممالک میں دہشت گردی ہو سکتی ہے ، تیسری قوتیں انوالو ہیں ، دنیا ابھی دیکھ رہی ہے کیا ہوتا ہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان ؟ در اصل یہ ایک اعصابی جنگ ہے ، دونوں افواج کے لئے ۔  
بین الاقوامی طاقتیں ابھی تک خطے میں جو کھیل کھیلنا چاہ رہی تھیں اس میں ناکام ہو چکیں ۔ انکے مھرے ہر جگہ پٹ چکے ہیں ، نتن یاہو پر کرپشن کے الزامات لگ چکے ہیں ، ٹھیک 40 دن بعد اسرائیل میں الیکشن ہیں ، مودی کی سیاست کی بینڈ بج گئی ، 46 دن بعد الیکشن ہے بھارت میں ، اشرف غنی کو افغان طالبان  مکھن میں سے بال کی طرح نکال کر پھینک چکے ، افغانستان میں بھی الیکشن ہیں ۔ خفیہ طاقتیں کون ہیں میرے ریگولر قارئین جانتے ہیں ۔ 
میزائل جب فائر ہوتا ہے تو ریڈار پر نظر اتا ہے لیکن یہ کلیر نہیں ہوتا کہ یہ نیوکلیئر وار ہیڈ کے ساتھ ہے یا سادہ ، فوری طور پر دوسرے ملک کو ایکشن لینا ہوتا ہے ، کسی ایک ملک کی معمولی سی لغزش ڈیڑھ ارب انسانوں اور پورے خطہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے کافی ہوگی ، بھارت غلطی سوچ سمجھ کر کرے ۔ کشیدگی عروج پر ہے ، جنگ روایتی اور غیر روایتی جاری ہے ۔ اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رھیں ۔ اللّه سے اپنی افواج کی کامیابی کے لئے دعا کریں ۔ انشااللہ تعالیٰ فتح ہماری ہے ۔