Nawaz Sharif and Bilwal Bhutto Ki Mulaqat - Dr.Tahir ul Qadri's Prediction

کل نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کی اعلٰی ترین قیادتوں کی جیل میں ملاقات ہوئی تو اس ملاقات میں آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرنے پر اصرار و اتفاق ہوا۔

حالات ان آرٹیکلز کو ختم کرنے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں؟ لیکن اس حوالے سے ایک بات بہت اہم ہے

کہ ان دونوں مردہ آرٹیکلز میں جان ڈالنے والے اور قومی سطح پر پاکستانیوں کو سبق کی طرح بار بار یاد کرانے والے ڈاکٹرطاہرالقادری صاحب نے ان دونوں آرٹیکلز کو مستقبل میں کرپٹ اشرافیہ کی جانب سے ختم کرنے کی واضح اور دو ٹوک پیشین گوئیاں آج سے 6 - 7 سال قبل 2013 اور 14 کے دھرنوں کے دوران کر دی تھیں۔

یہ وہی ڈاکٹر طاہر القادری ہیں جو اکثر اہم قومی معاملات میں پاکستانیوں کو اپنی درست پیشین گوئیوں کی صورت میں قبل از وقت خبردار کرتے چلے آئے ہیں

ایسی پیشین گوئیوں میں سے ایک اہم ترین پیشنگوئی یہ بھی ہے کہ اس موجودہ سیاسی انتخابی عدالتی اور معاشی نظام سے تبدیلی کی امید لگانا اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے۔ یہ نظام تبدیلی اور انقلاب کا دشمن ہے۔

آپ کی دوربینی اور بصیرت پر صد بار قوم کا سلام شیخ الاسلام!