Murgi Nama - Sarim Noor

مرغی کے ہاتھوں میں ہے اب قوم کی تقدیر

‏ہر انڈہ ہے ملت کے مقدر کا ستارہ

‏⁧‫دیار معیشت میں اپنا مقام پیدا کر

‏نئی مرغیاں نئے انڈے صبح و شام پیدا کر

ایک ہوں مرغیاں انڈوں کی پاسبانی کیلئیے

‏بھائی خلیل کے دڑبے سے لے کر تایا اخلاق کے آستانے تک

ھم لائے ھیں پنجرے سے مرغی نکال کر،،

‏انکے انڈوں کو رکھنا میرے بچو سنبھال کر!!

کھلتا کسی پہ کیوں میری نا اہلی کا معاملہ

‏انڈوں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

ایک انڈا جسے تُو گراں سمجھتا ہے

‏ہزار قرضوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات

(مرغی نامہ)