Kia Barkat Name ki Koi Cheez Hoti hai?

 ايک شخص ابراہیم بن ادہم رحمہ اللہ سے بحث کررہا تھاکہ برکت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی ۔


ابراہیم بن ادہم نے کہا کہ تم نے کتے اور بکریاں دیکھیں ہیں وہ شخص بولا ہاں ۔ابراہیم بن ادہم بولے سب سے زیادہ بچے کون جنتاہے کتے یابکری وہ بولا کہ کتے ۔ابراہیم بن ادہم بولے تم کو* بکریاں زیادہ نظر آتیں ہیں یاکتے وہ بولا بکریاں ۔ابراہیم بن ادہم بولے جبکہ بکریاں ذبح ہوتیں ہیں مگر پھر بھی کم نہیں ہوتیں توکیا برکت نہیں ہے اسی کانام برکت ہے ۔پھر وہ شخص بولا کہ ایسا کیوں ہے کہ بکریوں میں برکت ہے اور کتے میں نہیں ۔ابراہیم بن ادہم بولے کہ بکریاں رات ہوتے ہی فورا سوجاتیں ہیں اور فجر سے پہلے اٹھ جاتیں ہیں اور یہ نزول رحمت کا وقت ہوتا ہے لہذا ان میں برکت حاصل ہوتی ہےاور کتے رات بھر بھونکتے ہیں اور فجر کے قریب سو:جاتے ہیں لہذا رحمت وبرکت سے محروم ہوتے ہیں۔پس غوروفکر کامقام ہےآج ہمارا بھی یہی حال ہے ہم اپنی راتوں کو فضولیات میں گزارتے ہیں اور وقت نزول رحمت ہم سوجاتے ہیں اسی وجہ سے آج نہ ہی ہمارے مال میں اور نہ ہی ہماری اولاد میں اورنہ ہی کسی اور چیز میں برکت حاصل ہوتی ہے۔