Corrupt Hukmaran Bechaari Awam

جب تک پاکستان میں کرپشن رہے گی بھٹو زندہ رہے گا۔ جب تک جاہل غریب بھوکا رہے گا بھٹو زندہ رہےگا۔ جب تک PPP کے وڈیرے جاہل غریب کا شکار کرتے رہیں گے بھٹو زندہ رہے گا۔ جس دن عوام میں جہالت ختم ہو جائیگی، عوام خود پر بھروسہ کرنا سیکھ جائیں گے بھٹو مر جائے گا۔ جو مستقبل قریب میں تو نظر نہیں آتی۔ اسلامی سوشلزم کیا ہے، بھٹو نے کبھی نہیں بتایا۔ ہم نے اور NSF کے لڑکوں نے 1970 کے الیکشن میں اسلامی مساوات اور شوشلزم کے تعلق کو اجاگر کیا۔ جمیعت کو لا جواب کیا۔ قریہ قریہ جا کر بھٹو کو کامیاب کیا۔ 1970 کے الیکشن کے بعد جب پتہ چلا کہ بھٹو تو کسی سیاسی نظرئے کو مانتا ہی نہیں ہے صرف اقتدار کی حوس ہے۔ جب الیکشن کے بعد PPP ایک مضبوط اپوزیشن پارٹی بن کر ابھری۔ تب ہم نے بھٹو صاحب سے 70 کلفٹن جا کر درخواست کی کہ PPP اپوزیشن میں بیٹھ جائے آپ عوامی انداز میں بہت اچھی تنقید کرتے ہیں، مجیب اپنے وعدوں کو پورا نہیں کر سکے گا اور اگلے الیکشن میں PPP مشرقی پاکستان سے بھی جیتے گی۔ بھٹو نے ہماری کوئی ںات نہ سنی اور تم اسٹوڈینٹ بچے ہو سیاست نہیں جآنتے۔ پھر ھم نے اور نظریاتی لوگوں نے PPP چھوڑ دی اور PPP میں موقعہ پرست اور کرپٹ لوگ شامل ہوتے گئے۔ جمہوریت کے قتل سے مشرقی پاکستان الگ ہو گیا۔ اب ہمارے ہی روٹی کپڑا اور مکان کے نعروں سے غریب کو مسلسل لوٹا جاتا ہے غریب کو غریب تر اور جاہل رکھنے کے پورے حربے استعمال کئیے جاتے ہیں اور ہر بار غریب سے لوٹی دولت سے غریب کو بے وقوف بنایا جاتا ہے اور اس کھیل میں ساری سیاسی جماعتیں شامل ہو گئی ہیں۔ اگر PPP اپنے دور میں تین ارب روپے بغیر خزانے کے چھاپتی ہے تو PMLN بھی اس کام کو جاری رکھتی ہے۔ انگریز کی پالیسی لڑاؤ اور حکومت کرو ، پر ہر پارٹی عمل کر رہی ہے اور اس معاملے میں PPP، PMLN،MQM،، ANP، اور ملا پارٹیاں سب ایک ہیں۔ شاید میں کچھ زیادہ سچ لکھ گیا بہت سوں کو ہضم نہ ہو پائے گا۔