کچھ دن پہلے DGISPR نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ھمارا دشمن یعنی انڈیا بے وقوف ھے
یہ بہت معنی خیز جملہ تھا کسی نے اس جملے کے خدوخال پر توجہ نہیں دی مگر اصل میں یہ بہت گہری بات تھی اور اس میں انڈیا کے لئے پورا سبق ھے
گریٹر اسرائیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے امریکہ اسرائیل نے پوری اسلامی دنیا کو تخت و تاراج کردیا اب صرف دو ایسے اسلامی ممالک باقی ھے جو گریٹر اسرائیل کی راہ میں رکاوٹ ھیں پاکستان اور ترکی
اسرائیل اور امریکہ نے افغانستان میں بیٹھ کر پچھلے 17 سال سے پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کی مگر پاک فوج اور ائی ایس آئی نے ان کی ایک بھی چال کامیاب نہ ھونے دی اور ان کو ایک مشکل ترین اور صبر ازما خفیہ جنگ میں شکست دے دی
اپ لوگ کیا سمجھتے ہیں کہ امریکہ اپنی شکست کو اتنی اسانی سے بھول جائے گا اور پاکستان کو ارام سے بیٹھنے دے گا سوال ہی پیدا نہیں ھوتا
میدان جنگ میں امریکہ شکست کھانے کے بعد اب دوسرا طریقہ استعمال کر رہا ھے اسرائیل اور امریکہ نے اب انڈیا کو پاکستان کے خلاف بھڑکایا ھے اور مودی کو اقتدار کا لالچ دے کر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے پر اکسایا ھے
کیونکہ امریکہ اسرائیل کو پتہ لگ گیا ھے کہ پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ ہی امن کے ساتھ معاشی انقلاب بھی انے والا ھے اور اگر پاکستان 5 سال تک اسی طرح امن کے ساتھ رہا تو وہ دنیا کی بڑی طاقت بن جائے گا
کیونکہ اس وقت دنیا کی معیشت کا مرکز پاکستان بن گیا ھے روس ، چائنہ اور عرب ممالک سارے پاکستان کی جھولی میں آ گرے ھیں (پورا یورپ بھی بہت جلد گرنے والا ھے ) ان کے مفادات پاکستان کے امن اور سٹیبلیٹی سے منسلک ھو گئے ہیں
ڈی جی ISPR نے یہ جملہ اس لئے کہا کہ انڈیا کو یہ اندازہ نہیں کہ وہ امریکہ اسرائیل کے کہنے پر پاکستان پر جنگ تو مسلط کر لے گا مگر اس کا انجام انڈیا کو بھگتنا ھوگا
ان کو شاید احساس نہیں کہ انڈیا کا چپا چپا پاکستان کے میزائلوں کے نشانے پر ہے یہ جنگ انڈیا کو تباہ و برباد کردے گا
کیا یہ بے وقوفی نہیں کہ امریکہ کے کہنے پر انڈیا اپنے ہی ملک کو تباہ کر رہا ھے؟
کیا یہ بے وقوفی نہیں کہ انڈیا اتنا سوچ نہیں رہا کہ امریکہ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کو شکست نہیں دے سکا تو انڈیا کیا چیز ھے جو پاکستان کو شکست دےگا