Skip to main content
Quranic Encyclopedia is best Gift of this Era
شیخ الاسلام مدّظلہ العالی کی تصنیفات و تالیفات انسانی زندگی سے متعلق ہر موضوع کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ آپ نے دینِ اسلام کی حقیقی، معتدل اور امن و سلامتی پر مبنی تعلیمات کے فروغ و اشاعت کے لیے نہ صرف پوری دنیا کا سفر کیا ہے بلکہ دنیا کے ایک سو ممالک میں علمی و تربیتی مراکز قائم کر کے نوجوان نسل کو لادینیت، دہریت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے نظریات سے بچانے میں وہ تاریخی کردار ادا فرمایا ہے جو اقوامِ عالم، حکومتی ادارے، دنیا کی جامعات اور مشرق و مغرب کے علمی مراکز بھی ادا نہیں کر سکے تھے۔ عرب و عجم اور مشرق و مغرب میں بسنے والی پوری دنیا کو اسلام کا پُراَمن، متوازن اور معتدل چہرہ متعارف کروانا آپ ہی کا عالمی طرّۂ امتیاز ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا حضرت شیخ الاسلام کے نصف صدی سے زائد مطالعۂ قرآن کا نچوڑ ہے۔ جدید عصری، سائنسی اور فکری موضوعات اس انسائیکلوپیڈیا کا خاصہ ہیں۔