نیوزی لینڈ نے حد کر دی۔ محبت کی، مہربانی کی، عہد و پیمان نبھانے کی۔ مظلوموں ،اقلیتوں اور اپنے شہریوں سے وفا دکھانے کی۔ آدم کی اولاد کو انسان سمجھنے اور دنیا کو سمجھانے کی۔ سارے عمل سے یوں لگتا ہے، جیسے ان نیوزی لینڈ والوں کو شاید دنیا کی ہوا ہی نہیں لگی، گویا وہ ابھی ابھی آسمان سے اترے ہوئے سادہ دل لوگ ہوں۔ گویا فریب ، دھوکا اور کمینگی انھیں چھو کے نہ گزری ہو۔ انھوں نے جتنا کچھ کر دکھایا، اس کے احاطے کو بھی بہت لفظ درکار ہیں۔ کتنے ہی پہلو،ہر پہلو شاندار۔ ہر جہت دل میں اترتی ہوئی۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا اجلاس تلاوت سے شروع ہوا۔ سب لوگوں نے کھڑے ہو کر مودبانہ خدا کا پیغام سنا۔ ان کے سکول کے ننھے بچے تک مسلمانوں سے کاغذوں پر لکھ لکھ کے معافی مانگتے رہے،کہ بطور قوم وہ مسلمانوں کی حفاظت نہ کر سکے۔ نیوزی لینڈ والے مسجدوں میں آکے نماز کی صفوں کے پیچھے رکھوالی کو کھڑے ہو گئے۔ کہ بے جھجھکے تم عبادت کرو، تمھاری حفاظت کو پیچھے اک اور صف باندھے ہم کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی نے متاثرین کے لیے فنڈ فراہمی کا پیج بنایا تو دیکھتے ہی دیکھتے رقم کے ڈھیر لگ گئے،...
Vlogger | Social Worker | Social Media Activist I'm Sarim Noor and this is my Official Blog.