Introduction of Gohsa-e-Durood - Lahore

تعارف گوشہ درود



مرکز منہاج القرآن لاہور میں واقع یہ سبز رنگ کا گنبد ''مینارۃ الاسلام'' کہلاتا ہے اس کو گوشہ درود کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔۔۔۔یہ روضہ رسولﷺ اور کعبۃاللہ کے بعد دنیا کی واحد جگہ ہے جہاں آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں 24 گھنٹے درود پاک پڑھا جاتا ہے ۔۔۔۔اس کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے دسمبر 2005 میں رکھی تھی ۔۔۔۔پوری دنیا سے لوگ یہاں آتے ہیں . 18 یا 20 افراد 10 روز کے لئے اعتکاف بیٹھے ہیں ان 18 افراد کو 8،8 گھنٹے کی شفٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے اور 6 افراد 8 گھنٹے کے لئے اپنی ڈیوٹی اوقات میں درود پاک پڑھتے ہیں اور 8 گھنٹے میں قرآن پاک کے 10 سپارے بھی پڑھتے ہیں.اسی طرح اگلے 8 گھنٹے کے لئے اگلے 6 افراد آجاتے ہیں اور پھر اس کے بعد اگلے 8 گھنٹے کے لئے اگلے 6 افراد آجاتے ہیں اور ایسے 24 گھنٹے میں درود پاک کے ساتھ 1 قرآن پاک کا بھی ختم ہوتا ہے اور یہ سرکل چلتا رہتا ہے ۔ یہ افراد نفلی روزہ رکھتے ہیں اور ان کی سحری افطاری کا انتظام گوشہ درود کی انتظامیہ کی جانب سے ہوتا ہے اور 10 روز کے لئے گوشہ نشینوں کی رہائش کا بھی وسیع انتظام ہوتا ہے۔۔۔۔ ہر 10 روز کے بعد ان گوشہ نشینوں کا عشرہ مکمل ہوتے ہی ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں عشرہ مکمل کرنے والوں کو شیخ الاسلام کی دستخط شدہ سند امتیاز بھی دی جاتی ہے۔۔۔اسی طرح 3 عشرے مکمل ہونے کے بعد ہر ماہ مجلس ختم الصلواۃ النبیﷺ کا اہتمام کیا جاتاہے جس میں مہینہ بھر پڑھے جانے والا درود پاک اور قرآن پاک اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے ۔۔۔اس مجلس میں خصوصی خطاب شیخ الالسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ہوتا ہے ۔۔۔