پاک بھارت جنگ 850 سال پہلے حضرت نعمت اللہ شاہ کی پشین گوئیاں مستقبل کی پیش گوئی کرنا اہل دانش اور اہل علم کی روایت ہے ، اہل دانش کی نظر ایک صدی سے زیادہ آگے نہیں دیکھ سکتی لیکن اہل علم پر وقت کی کوئی قید نہیں اور اللہ جنہیں دیکھنے کی صلاحیت عطا کرے اُن کی نگاہیں اہل نجوم کی طرح حال دیکھنے کی محتاج نہیں ہوتیں۔ حضرت نعمت اللہ شاہ کا تعلق ایران سے تھا اور آج سے 850 سال پہلے اُنہوں نے اپنے فارسی اشعار میں دُنیا کے متعلق بہت سے پیش گوئیاں کیں اور اُن کی پیش گوئیوں کی سچائیوں نے دور حاضر میں اہل دانش کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھاہے۔ نعمت اللہ شاہ صاحب کے اشعار جن میں انہوں نے آنے والے وقت کے متعلق بتایا ہے کی تعداد 2000 سے زیادہ ہے اس آرٹیکل میں ہم نعمت اللہ شاہ صاحب کے اُن اشعار کو شامل کررہے ہیں جن میں انہوں نے ہندوستان پاک و ہند کے متعلق پیش گوئیاں کیں جن میں سے بہت سی ماضی میں پوری ہوگئیں اور باقی مستقبل میں پُوری ہوتی دیکھائی دے رہی ہیں۔ ماضی میں پُوری ہونے والی چند اہم پیش گوئیاں راست گوئیم بادشاہ در جہاں پیدا شود نام او تیمور شاہ صاحبقراں پیدا شود ترجمہ( میں سچ بتات...
Vlogger | Social Worker | Social Media Activist I'm Sarim Noor and this is my Official Blog.