Skip to main content

Saniha e Model Town ‎| ‏Model Town Massacre ‎| سانحہ ‏ماڈل ‏ٹاؤن ‏

پاکستان عوامی تحریک
17جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف عوامی احتجاج و دھرنا شاہین کمپلیکس تا سندھ اسمبلی ہو گا
عوامی احتجاج میں ہزاروں افراد کے علاوہ سیاسی،سماجی،انسانی حقوق کی جماعتیں شرکت کریں گی
موجودہ حکومت کو تین سال گزر گئے مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انکی زبانیں بھی گونگی ہو چکی ہیں 
سات سال گرز گئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو سزاؤں کے بجائے ترقیاں دی گئیں 
اہلیان کراچی 17جون سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کریں 
پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم اجلاس مرکزی قیادت کی شرکت اہم فیصلہ جات
کراچی(7جون)پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سات سال گزرنے کے باوجود ریاستی دہشت گردی کے مرکزی کرداروں کی عدم گرفتاری اور انہیں ترقیاں دینے کے خلاف 17جون ملک گیر احتجاج کیا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کا اہم مشاورتی اجلاس گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں مرکزی صدر قاضی زاہد حسین کی صدارت میں ہوا جس میں تمام صوبائی،ضلعی،پی ایس قیادت نے شرکت کی۔طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کراچی میں 17جون عوامی احتجاج و دھرناشاہین کمپلیکس سپریم کورٹ بلڈنگ سے سندھ اسمبلی ہو گا۔عوامی احتجاج میں ہزاروں مردو خواتین،بچے،اہلیان کراچی شرکت کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا عوامی احتجاج میں ن لیگ کے علاوہ تمام سیاسی،سماجی،انسانی حقوق کی جماعتوں کو شرکت کی باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے کہا سات سال گزر گئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں ملوث اس وقت کے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر قانون سمیت دیگر ملزمان پولیس آفسران کی گرفتاریاں اور سزاؤں کے بجائے انہیں ترقیاں دے کر شہداء اور پاکستان کے قانون کا مذاق اڑایا گیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں منظم سازش کے تحت ریاستی دہشت گردی کرائی گئی مگر صد افسوس نظام عدل اتناکمزور اور بے بس ہے وہ اب تک مظلوموں کو انصاف دینے سے قاصر ہے۔موجودہ حکومت کو تین سال ہو چکے مگر انکی زبانیں اب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل عام کے خلاف گونگی ہو چکی ہیں مگر یاد رکھیں پاکستان عوامی تحریک اپنے شہداکو نہ بھولی ہے نہ بھولے گی ہم اپنے شہداء کا قصاص لیکر رہیں گے۔17جون پاکستانی قوم عوامی احتجاج میں شامل ہو کر یہ ثابت کرے گی وہ انسانیت کے اس قتل عام اور ظلم کو نہیں بھولے نہ بھولیں گے اور ملوث کرداروں کو پھانسی کے پھندے پر پہنچا کر دم لیں گے۔اجلاس میں سید ظفر اقبال،قیصر اقبال قادری،ڈاکٹر عدنان سامی،راؤ کامران محمود کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔
الیاس مغل 
ترجمان پاکستان عوامی تحریک

Popular posts from this blog

The Three Mountains Junction View Point

The Three Mountains Junction View Point 1- #karakoram 2- #himalaya 3- #hindukash #pharonkikasam #junction #river #hunza #skardu #pakistan #touroftheworld #gilgit #indusriver

Blue Water Lake (Jheel) | New Discovery of Sarim Noor | Pakistan's Largest Lake | Program KHOJ | Team ORS

New Discovery of Team KHOJ: Team Khoj has discovered a very beautiful tourist site. Team KHOJ has Discovered a very beautiful, clean, and freshwater lake in very nearest to Karachi City. Karachians can go to this lake easily and get enjoy this beautiful lake in summer. Keenjhar Jheel is a very popular place in Sindh, and every karachians is going there. Keenjhar Jheel, also called karli jheel, but keenjhar jheel situations are very bad, very dusty, and a huge of people every day during the season and also very expensive. that's why Sarim Noor decided to discover a new tourist site like kenjhar jheel. Sarim Noor went with Team Khoj went to the opposite side of keenjhar jheel by boat, and they discovered a very beautiful place for tourists. this place is called Gajjo Point and many other names, but simply, this is the opposite side of Keenjhar Jheel. There is no huge number of people. The water is very clean and has no dust and no rush, you can enjoy and spend a beautiful time and ...

Coronavirus Vaccine Pakistan

پاکستان میں کون کون سی ویکسین لگائی جا رہی ہے؟ پاکستان میں اس وقت سرکاری سطح پر چین کی تیار کردہ سائنو فارم، کنسائنو اور سائنو ویکس ویکسین لگائی جا رہی ہیں، جب کہ نجی سطح پر روس کی تیار کردہ 'اسپوتنک فائیو' ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے 'کوویکس' پروگرام کے تحت برطانیہ کی 'آکسفرڈ یونیورسٹی' کی تیار کردہ 'ایسٹرا زینیکا' ویکسین لگائے جانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق 40 سال سے زائد عمر والے افراد کو اب ایسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ 1۔سائنو فارم چین کے ادارے چائنہ نیشنل بائیو ٹیک گروپ کے ماتحت ادارے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیو لوجیکل پروڈکٹس کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین، مردہ وائرس سے تیار کی گئی ہے، جس کی 21 دن کے وقفے سے دو خوراکیں لگائی جاتی ہیں۔ سائنو فارم ویکسین کی آزمائش ارجنٹائن، بحرین، مصر، مراکش، پاکستان، پیرو اور متحدہ عرب امارات کے 60 ہزار سے زائد افراد پر گزشتہ برس دسمبر میں کی گئی تھی۔ عالمی ادارہٴ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سائنو فارم ویکسین 79 فی صد مؤثر ہے۔ دوسری خور...