Skip to main content

How long does the devil deceive man?

جماعت ھو چکی تھی اور امام مسجد بابا مہر علی اپنی روٹین کے مطابق درس دینے کے لئے تیار تھے۔ سارے نمازی اپنی آنکھوں کے ساتھ ساتھ اپنے کان بھی ان کی طرف لگا چکے تھے۔ ان کے درس میں یہ خصوصیت پائی جاتی تھی کہ کوئی بندہ انکی طرف سے اپنی توجہ ادھر ادھر نہیں کر پاتا تھا. بچے، بوڑھے اور ھم نوجوان طبقہ، سب ھی ان کی طرف ہمہ تن گوش ھو چکے تھے۔
سب کو سکتے کی سی حالت میں دیکھ کے بابا جی سمجھ گئے کہ اب عوام ان کی توقع کے عین مطابق تیار ھو چکی ھے تو سب سے گویا ھوئے. "شیطان کب تک انسان کو دھوکا دیتا رھتا ھے؟"
سب ان کے اس سوال پہ چونک پڑے اور انکی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگے.
سب کو چپ دیکھ کے کہنے لگے،
"شیطان انسان کے آخری سانس تک اسی کوشش میں ھوتا ھے کہ اسکا ایمان سلب ھو جائے اور یہ جہنم میں چلا جائے، یعنی شیطان انسان کے آخری سانس تک اسکو دھوکا دیتا رھتا ھے کہ کہیں اسکی بخشش نہ ھو جائے اور میں رب کریم سے کیے گئے چیلنج میں ناکام نہ جاؤں۔ پر جب بندہ فوت ھو جاتا ھے تو شیطان اس سے ہٹ جاتا ھے کہ اب اس مرے ھوئے سے کیا دھوکا کرنا.. اسکے بعد پتہ ھے بندے کے ساتھ کون دھوکا اور دغا کرتا ھے؟"
انکا یہ سوال بھی ھمارے لئے انوکھا تھا، لہذا سب ھی انکے منہ کی طرف دیکھ رھے تھے کہ آپ خود ھی بتائیں..
وہ کہنے لگے، "شیطان کے بعد مرے ھوئے بندے سے ھم لوگ دھوکا کرتے ھیں۔"
ھم لوگ دھوکا کرتے ھیں، یہ کیسے ممکن ھے؟ ھم شیطان سے زیادہ دھوکے باز کیسے ھو سکتے ھیں؟ سب کے چہروں سے یہ سوال واضح طور پہ پڑھا جاسکتا تھا.
سب کے چہروں کو سوالیہ نشان بنا دیکھ کے کہنے لگے، "جب بندہ مر جاتا ھے تو اسکے بعدہم لوگ ھی اسکے ساتھ دھوکا کرتے ھیں۔جنازے میں بہت سے لوگ وہ کھڑے ھوتے ھیں جن کو نمازِ جنازہ پڑھنا نہیں آتا، پر کھڑے ھوتے ھیں کہ اب کیسے بھلا اپنے ماموں کے جنازے میں کھڑا نہ ھوں؟ لوگ کیا کہیں گے کہ سگے ماموں کا جنازہ نہیں پڑھا اس نے؟ کزن کا جنازہ نہیں پڑھا اس نے؟
لوگوں کی باتوں اور طنز سے بچنے کے لیۓ ھم لوگ مرے ھوئے سے بھی دھوکا کرنے سے باز نہیں آتے۔ جس سٹیج پہ آکے شیطان بھی پیچھے ہٹ جاتا ھے اس سٹیج پہ ھم آ کے کھڑے ھو جاتے ھیں، کہ ھم ھیں ناں تمہارا مشن پورا کرنے والے.
ہم کیسے مسلمان ھیں کہ انگریزی کے بڑے بڑے مضمون یاد کر لیتے ھیں، فلموں کے گانے پل بھر میں یاد کر کے گنگنانا شروع کر دیتے ھیں، دوھڑے ماہیے،شاعروں کی لمبی لمبی غزلیں یاد کر لیتے ھیں جو نہیں یاد کر پاتے تو قرآن کی چند آیات نہیں یاد کر پاتے۔ جنازے کی چار تکبیروں کا وہ تحفہ جو اپنے مرے ھوئے پیاروں کو دینا ھوتا ھے ھم وہ نہیں دے پاتے، اور بے شرموں کی طرح ان کے جنازوں میں جا کے کھڑے ھو جاتے ھیں۔"
بابا مہر علی بولتے جا رھے تھے اور ھم سب کے چہرے شرم کے مارے جھکے جا رھے تھے۔ آخر میں التجا کرتے ھوئے بولے، "خدارا۔۔ آج سے ھی وہ لوگ عہد کر لیں جن کو نمازِ جنازہ نہیں آتا کہ نمازِ جنازہ ضرور سیکھنے اور یاد کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ میت کو دھوکا دینے کی بجائے دعاؤں کا تحفہ دیں سکیں.. ورنہ ہو سکتا ہے کہ مکافاتِ عمل کے طور پر آپکے جنازے میں بھی لوگ چُپ چاپ ہاتھ باندھے کھڑے رہیں اور جنازے کے بعد اجتماعی دعا کا اصرار کرنے لگیں، اور اس میں بھی فقط آمین پر اکتفا کریں۔۔ حالانکہ اصل دعا تو جنازہ ہی ہے۔"
درس ختم ھو چکا تھا، سب دعا مانگ کے مسجد سے نکل رھے تھے، لیکن سب کے چہرے یہ گواھی دیتے جا رھے تھے کہ ھم نمازِ جنازہ ضرور یاد کریں گے۔۔ ھم شیطان سے بڑے دھوکے باز نہیں بنیں گے! ھاں ھم شیطان سے بڑے دھوکے باز نہیں بنیں گے.


Popular posts from this blog

The Three Mountains Junction View Point

The Three Mountains Junction View Point 1- #karakoram 2- #himalaya 3- #hindukash #pharonkikasam #junction #river #hunza #skardu #pakistan #touroftheworld #gilgit #indusriver

Blue Water Lake (Jheel) | New Discovery of Sarim Noor | Pakistan's Largest Lake | Program KHOJ | Team ORS

New Discovery of Team KHOJ: Team Khoj has discovered a very beautiful tourist site. Team KHOJ has Discovered a very beautiful, clean, and freshwater lake in very nearest to Karachi City. Karachians can go to this lake easily and get enjoy this beautiful lake in summer. Keenjhar Jheel is a very popular place in Sindh, and every karachians is going there. Keenjhar Jheel, also called karli jheel, but keenjhar jheel situations are very bad, very dusty, and a huge of people every day during the season and also very expensive. that's why Sarim Noor decided to discover a new tourist site like kenjhar jheel. Sarim Noor went with Team Khoj went to the opposite side of keenjhar jheel by boat, and they discovered a very beautiful place for tourists. this place is called Gajjo Point and many other names, but simply, this is the opposite side of Keenjhar Jheel. There is no huge number of people. The water is very clean and has no dust and no rush, you can enjoy and spend a beautiful time and ...

Coronavirus Vaccine Pakistan

پاکستان میں کون کون سی ویکسین لگائی جا رہی ہے؟ پاکستان میں اس وقت سرکاری سطح پر چین کی تیار کردہ سائنو فارم، کنسائنو اور سائنو ویکس ویکسین لگائی جا رہی ہیں، جب کہ نجی سطح پر روس کی تیار کردہ 'اسپوتنک فائیو' ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے۔ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے 'کوویکس' پروگرام کے تحت برطانیہ کی 'آکسفرڈ یونیورسٹی' کی تیار کردہ 'ایسٹرا زینیکا' ویکسین لگائے جانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے اور اطلاعات کے مطابق 40 سال سے زائد عمر والے افراد کو اب ایسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ 1۔سائنو فارم چین کے ادارے چائنہ نیشنل بائیو ٹیک گروپ کے ماتحت ادارے بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف بائیو لوجیکل پروڈکٹس کی تیار کردہ سائنو فارم ویکسین، مردہ وائرس سے تیار کی گئی ہے، جس کی 21 دن کے وقفے سے دو خوراکیں لگائی جاتی ہیں۔ سائنو فارم ویکسین کی آزمائش ارجنٹائن، بحرین، مصر، مراکش، پاکستان، پیرو اور متحدہ عرب امارات کے 60 ہزار سے زائد افراد پر گزشتہ برس دسمبر میں کی گئی تھی۔ عالمی ادارہٴ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سائنو فارم ویکسین 79 فی صد مؤثر ہے۔ دوسری خور...