اللہ و اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ رب تبارک و تعالی نے مجھے بھی خدمت دین کے لیے چنا اور منہاج القرآن کا ایک ادنی سا سپاہی بنایا اور سب سے بڑھ کر اس بات کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے منہاج یوتھ لیگ کراچی کی ایک نوکری ایک ذمہ دارای کے لئے بھی منتخب کیا, میں زندگی بھر بھی اگر رات دن مسلسل خدمت کرتا رہوں تو بھی اسکا حق ادا نہیں کرسکتا مگر رب تبارک و تعالٰی کی رحمت و اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نظر کرم کے طفیل ابھی ذمہ داری ملے چند ماہ ہی ہوئے تھے کہ منہاج یوتھ لیگ کی کراچی میں موجود 44صوبائی حلقاجات میں سے 30 صوبائی حلقہ جات میں تنظیمات بن گئی, ابھی تنظیمات بنانے کی مصروفیات میں ہی لگے تھے کہ پے در پے ایونٹس بھی آنا شروع ہوگئے جس میں سے بڑے ایونٹس میں سب سے پہلے مجدد رواں صدی قائد انقلاب حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کی سالگرہ کا موقع آیا تو کراچی میں یوتھ لیگ کے تحت ایک مرکزی اور 6ڈسٹرکٹ میں شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا, مرکزی یوتھ پارلیمنٹ لاہور میں کراچی سے پہلی بار 6 ذمہ داران نے شرکت کی. پھر شہر اعتکاف کا موقع آیا تو منہاج یوتھ لیگ کراچی کے 53 ذمہ داران نے شہراعتکاف میں شرکت کی, کراچی میں بہت عرصے بعد زونل اور صوبائی سطح پر دعوتی اور تنظیمی ٹرننگ ورکشاپ کا باقاعدہ ہر ماہ انعقاد ہونے لگا, ریگولر رفاقتوں کے ساتھ لائف ممبرز کی بھی ہر ماہ تعداد بڑھنے لگی, باقاعدگی کے ساتھ صوبائی سطح پر ہفتہ وار حلقہ درود کا انعقاد ہونے لگا, 14 اگست کا موقع آیا تو شہر کراچی "جیوے پاکستان یوتھ بائک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی بھر کے منہاج یوتھ لیگ کے ذمہ داران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی, یہ سب میرے رب کی رحمتیں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خاص نظر کرم ہی کی بدولت ممکن ہوا ہے کہ ان 6 سے 7 ماہ میں منہاج یوتھ لیگ کراچی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا اور اس کی وجہ ایک مظبوط ٹیم ورک اور تحریک منہاج القرآن کراچی کی سرپرستی ہے, تمام ٹیم ممبرز, ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران اور صوبائی ذمہ داران کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ہر لمحہ میرا میری ٹیم کا ساتھ دیا اور امید کرتا ہوں کہ آگے بھی اسی طرح منہاج القرآن کا پیغام, قرآن کا پیغام, قائد انقلاب کا پیغام کراچی کے ہر گھر ہر نوجوان تک پہنچانے میں ہمارا دست و بازو بنیں گے. انشاءاللہ