Koi Kisi ka Hamesha Saath Nahi Deta.




"مجھ سے محبت کے دعویدار ہی ایک دن مجھے بھی زمین بوس کر آئینگے"


پچھلی شام کی بات ہے کہ میرے پاس ایک کال آئی اور مجھے اطلاع دی گئی کہ میرے پیارے کزن، بچپن کے دوست کو اللہ تعالی نے ایک بہت معصوم سا بہت پیارا سا بیٹا عطا کیا ہے لیکن ساتھ ہی بری خبر یہ دی کہ اس معصوم بچے نے اس دنیا میں آنکھ ہی نہیں کھولی۔ میں یہ خبر سنتے ہی امی جان کو لیکر کزن کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ اس معصوم سے بچے کو کفن میں لپیٹ رکھا ہے، کفن کھول کر جب اس کا چہرہ دیکھا تو بہت ہی پیارا اور خوبصورت بچہ تھا لیکن اللہ کو جو منظور تھا اس میں ہم کر بھی کیا کرستکے تھے۔ تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ آواز آئی کہ چلو قبرستان لے چلتے ہیں اور بچے کے باپ یعنی میرے کزن نے بچہ کی لاش کو گود میں لیا اور ہم قبرستان کی طرف چل پڑے۔ قبرستان جانے کہ بعد قبرستان میں جگہ ڈھونڈنے لگے چونکہ قبرستان بہت چھوٹا سا تھا تو جگہ ڈھونڈنے میں تھوڑا وقت لگ گیا اور آخرکار قبرستان کے ایک کونے میں جگہ نظر آئی تو وہاں میرے انکل نے قبر کھودنا شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے قبر مکمل کھود لی اور میرے ہے سامنے اس معصوم بچے کو اس کے دادا جان نے اپنے ہاتھوں سے قبر میں ڈال دیا، لازم ہے مسلمان ہیں یہ سب کرنا لازم تھا اور اسکے بعد فاتحہ اور دعا کی اور قبرستان سے واپس گھر کی طرف چل پڑؑے۔ چلتے چلتے راستے میں مجھے خیال آیا کہ یہ بچہ تو بہت ہی چھوٹا سا تھا اور اس نے تو کوئی گناہ بھی نہیں کیا اور نہ ہی کسی کو کوئی تکلیف دی اور نہ ہی کسی کا دل دکھایا اور نہ ہی کوئی جھوٹ بولا لیکن اس کو بھی قبر میں ڈال آئے۔ ابھی گھر پہنچا نہیں تھا کہ ذہن میں سوال پیدا ہوا کہ کیا مجھ سے پیار و محبت کے دعویدار بھی مجھے یوں ہی اکیلے ایک زمین میں ایک کھڈاکھوڈ کر جس کو قبر کہتے ہیں اس میں ڈال آئیں گے؟ ابھی سوال ختم ہوا ہی تھا کہ میرے سامنے ایک ایسا شخص آگیا جس کا میں نے بہت دل بھی دکھایا اور مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میں نے تو نہ صرف اسکا دل دکھایا بلکے اور بھی ناجانے کتنوں کا دل دکھایا ہوگا کتنوں سے جھوٹ بولا، گناہوں کی ایک لمبی فہرست ہے تو یہ لوگ مجھے کیوں نہیں زمین بوس کرینگے بلکے یہ تو مجھے کہیں گے کہ زیادہ دیر مت رکھوں بدبو آئے گی لاش سے جلدی جلدی دفنا دو۔ یہ جو دنیا میں محبت کے دعویدار ہیں یہ صرف موت سے پہلے تک ہیں موت آتے ہی ان سب نے زمین بوس کردینا ہے لیکن ایک ذات ہے جس کی محبت ہمیشہ کام آئے گی وہ رب کی اور رب کے محبوب ﷺ کی محبت تو کیوں نہ ہم سب سے بڑھ کر اس ذات سے محبت کریں جس کی محبت ہمیشہ کام آنی ہے۔۔