Ek ‎Mulaqat ‎Mehboob ‎ke ‎Sath

اک دن انجانے میں محبت کے ساتھ ملاقات جو ہوئی
سرد ہوا اور ساتھ میں ہلکی ہلکی برسات جو ہوئی
سچ پوچھو تو موسم بہت اچھا تھا
ادب سے میں نے جو پیش خدمت سلام کیا
نہایت مؤدبانہ محبت نے مجھ سے کلام کیا
پہلے پہل تو بہت ہی بھولی لگی مجھے
تتلیوں کے جھرمٹ کی ہمجولی لگی مجھے
پوچھا جو میں نے کیوں ستاتی ہو دیوانے کو
کہنے لگی لگتا ہے تمہاری مجھ سے وقفیت نہیں ہے
تبھی تو تمہارے دل میں میری قدریت نہیں ہے
میں نے کہا کہنے کو تو اچھی لگتی ہو تم
ہنس کر کہنے لگی تمھیں دوستی کرنی ہے 
میں بھی مسکرا دیا یہ کہہ کر
مسکراؤں گا سب کچھ سہہ کر
بھوکلا کر کہنے لگی بہت ہی اکڑُو ہو تم
باریک بینی سے واقف اور نہایت پکڑُو ہو تم
میں ہنس دیا کہ تم مجھے سمجھ نہ پاؤ گی
سب کچھ کہہ کر بھی کچھ کہہ نہ پاؤ گی
کہنے لگی وقت آنے پر جتاؤں گی
کیا چیز ہوں میں تمہیں بتاؤں گی
میں نے کہا بنیاد بہت پکی ہے میری
دیکھوں گا کہاں تک چلتی ہے تیری
کہنے لگی کسی سہانی محفل میں تمہیں ملواؤں گی
چوری چوری چپکے چپکے تمہیں ہرسو ستاؤں گی
میں نے کہا دل ہے کوئی یتیم خانہ نہیں
یہاں مرے سوا کسی اور کا آنا جانا نہیں
کہنے لگی واہ کیا ناز ہے
بات کرنے کا کیا انداز ہے
مگر
اک دن میں آؤں گی
تمہیں تڑپاؤں گی
میں نے کہا انتظار رہے گا
صبح شام کئی بار رہے گا
کہنے لگی اب میں چلتی ہوں
زیست کے کسی موڑ پر ملتی ہوں
میں نے کہا کوئی اتاپتہ تو دیتی جاؤ
یوں باتوں سے نہ میرا دل بہلاؤ
کہنے لگی لکھو میں لکھواتی ہوں
پتہ اپنا آج تمہیں میں بتاتی ہوں
جہاں بھی، جب بھی دل سے یاد کروگے 
وہیں مجھے اپنے ساتھ پاؤگے۔۔
#SarimNoor