Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2022

Sarim Noor Dinner with Youth Cabinet

مارچ 24 شب 9بجے شاندار شنواری گلستان جوہر میں منعقد ہونے والا منہاج یوتھ لیگ کراچی زون کے ماہانہ اجلاس اور میڈیا کونسل MYLکراچی کا Welcome Dinner میں شرکت و میزبانی، اختتام پر ممبران کے ساتھ گروپ فوٹو۔ اجلاس میں صدر یوتھ کراچی محترم شاہد حسین راجپوت، کراچی یوتھ کیبنٹ سے ڈاکٹر فواد صدیقی، ثاقب خان یوسفزئی، محمد احسن انصاری، شیخ سلمان طاہر، طیب بلوچ، اویس اسلم اور محمد جنید نے شرکت کی۔ اجلاس میں صدر یوتھ کراچی شاہد حسین راجپوت نے زکوٰۃ و فطرہ مہم اور سالانہ اجتماعی اعتکاف کے حوالے سے بریفننگ اور اہداف بیان کیے۔

A public service message

*اللہ کی عظیم نعمت کی ناقدری*  زندگی کا انحصار پانی پر ہے۔ اللہ رب العزت نے فرمایا کہ اس نے ہر زندہ مخلوق کو پانی سے پیدا فرمایا ہے۔  کبھی آپ نے کسی انگلش فلم میں ایسا سین دیکھا ہے، جس میں ایکٹر باتھ روم میں ٹوتھ برش کررہا ہے؟ آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ دانتوں میں برش کرتے وقت بیسن کا پانی بند ہوتا ہے، جبکہ دانت صاف کرنے کیلئے اس کے پاس ایک چھوٹا سا گلاس رکھا ہوگا، جس میں وہ پانی بھر کر کلی کرتا ہے۔ اسی طرح جب کچن میں برتن دھوئے جاتے ہیں تو سنک کا ڈرینج فلو بند کرکے اس میں پانی بھر لیا جاتا ہے، پھر اس پانی میں برتن دھوئے جاتے ہیں۔ یہ پریکٹس تقریباً تمام مغربی ممالک میں یکساں پائی جاتی ہے۔ چاہے کوئی امیر ہو یا غریب، وہ پانی ضائع نہیں کرتا۔  دوسری طرف پاکستان میں جب ہم دانتوں میں برش کررہے ہوتے ہیں تو اس دوران واش بیسن کا نلکا مکمل کھلا ہوتا ہے اور پانی سیدھا نالی میں جارہا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ برتن دھوتے وقت بھی یہی کچھ کیا جاتا ہے، نلکا پورا کھلا ہوتا ہے اور پانی مسلسل نالی میں جارہا ہوتا ہے۔ ۔ ۔ اور تو اور، وضو جیسا اہم ترین رکن ادا کرتے وقت بھی ہم کئی گیلن پانی نالی میں...