Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2021

Ant ‎Goodness ‎and ‎Talent ‎| ‏چیونٹیوں ‏کی ‏خوبیاں ‏

سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ چیونٹیاں اناج اور بیجوں کو جمع کرنے کے بعد! ان کو زمین میں لے جانے اور انہیں زمین کے اندر اپنے بِلوں میں رکھنے سے پہلے دو حصوں میں توڑ دیتی ہیں، کیونکہ اگر اناج و بیج دو حصوں میں تقسیم نہ کیا جائے تو وہ زمین کے اندر ہی پھوٹ جاتا ہے ہرا ہوجاتا...  انھوں نے حیرت سے کہا کہ چیونٹیاں دھنیا کے بیج کو چار حصوں میں تقسیم کرتی ہیں، کیونکہ ایک دھنیا کا بیج ہی ہے جو دو حصوں میں بٹنے کے بعد بھی پھوٹ سکتا ہے، اس لیے چیونٹیاں اس کو چار حصوں میں کاٹ کر تقسیم کرتی ہیں پھر اپنے بلوں کے اندر محفوظ کر کے رکھتی ہیں.... سوچنے کی بات..! ان سب کو یہ کس نے سکھلایا...؟ یقیناً میرے اور آپ کے بلکہ ساری کائنات کے وحدہ لاشریک رب نے تو اس کی پاکی بیان کیجیے.... (#روایات_فیس_بکیہ_سے_ایک) سبحان الله وَ بِحَمدہ سبحان اللہ العظیم...

Interview tips for Interviewer and Candidate

سخت انٹرویو  پڑھیے...اجکل انٹر ویو زمیں یہی ہو رہا انٹرویور:  آپ ہوائی جہاز میں سفر کر رہے ہے جس میں 500 اینٹیں ہیں، آپ نے ایک اینٹ نیچے پھینک دی باقی کتنی بچیں؟ امیدوار : 499  انٹرویور: بالکل ٹھیک۔ ہاتھی کو تین اسٹیپ میں فریج میں کیسے رکھیں گے؟ امیدوار: فرج کھولا ۔ ہاتھی رکھا ۔ فرج بند کر دیا۔ انٹرویور: بالکل صحیح۔ ہرن کو چار اسٹیپ میں فرج میں  کیسے رکھیں گے؟ امیدوار: فرج کھولا ۔ ہاتھی نکالا ۔ ہرن کو ڈالا ۔ فرج بند کیا۔ انٹرویور : ٹھیک ہے شیر کی سالگرہ ہے ۔ تمام جانور آئے ہیں سوائے ایک کے۔ وہ کون سا جانور ہے؟ امیدوار: ہرن۔ کیوں کہ وہ فرج میں ہے۔ انٹرویور: بالکل ٹھیک۔ ایک بوڑھی عورت نے ایک جھیل پار کرنی ہے جس میں مگر مچھ رہتے ہیں۔ وہ کیسے پار کرے؟ امیدوار: بے فکر ہو کر پار کر لے۔ سارے مگرمچھ شیر کی سالگرہ میں گئے ہوئے ہیں۔ انٹرویور: ہاں مگر جھیل پار کرتے ہوئے بوڑھی عورت پھر بھی مر گئی۔ بتائیں کیوں؟ امیدوار: میرا خیال ہے کہ وہ ڈوب گئی ہو گی جھیل میں۔ انٹرویور: جی نہیں۔ اس کے سر پر اوپر سے وه اینٹ آ کر گری تھی جو آپ نے ہوائى جہاز سے پھينکى تھی!!...

Old British Officers Story

انگریز افسران، جنہوں نے ھندوستان میں ملازمت کی، جب واپس انگلینڈ جاتے تو انہیں وھاں پبلک پوسٹ/ ذمہ داری نہ دی جاتی۔ دلیل یہ تھی کہ تم نے ایک غلام قوم پر حکومت کی ھے جس سے تمہارے اطوار اور رویے میں فرق آیا ھوگا۔ یہاں اگر اس طرح کی کوئی ذمہ داری تمہیں دی جائے تو تم آزاد انگریز قوم کو بھی اسی طرح ڈیل کروگے۔ اس مختصر تعارف کے ساتھ درج ذیل واقعہ پڑھئے ایک انگریز خاتون جس کا شوہر برطانوی دور میں پاک و ہند میں سول سروس کا آفیسر تھا۔ خاتون نے زندگی کے کئی سال ہندوستان کے مختلف علاقوں میں گزارے۔ واپسی پر اپنی یاداشتوں پر مبنی بہت ہی خوبصورت کتاب لکھی۔  خاتون نے لکھا ہے کہ میرا شوہر جب ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر تھا اُس وقت میرا بیٹا تقریبا چار سال کا اور بیٹی ایک سال کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کو ملنے والی کئی ایکڑ پر محیط رہائش گاہ میں ہم رہتے تھے۔ ڈی سی صاحب کے گھر اور خاندان کی خدمت گزاری پر کئی سو افراد معمور تھے۔ روز پارٹیاں ہوتیں، شکار کے پرواگرام بنتے ضلع کے بڑے بڑے زمین دار ہمیں اپنے ہاں مدعو کرنا باعث فخر جانتے، اور جس کے ہاں ہم چلے جاتے وہ اسے اپنی عزت افزائی سمجھتا۔ ہمارے ٹھاٹھ ایسے تھے کہ بر...

Quranic Encyclopedia - Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

قرآنی انسائیکلوپیڈیا میں آخر ایسی کونسی خاص بات ہے ۔۔؟؟یہ دنیا کا Top 10 ٹرینڈ میں سے ایک ٹرینڈ کیسے بن گیا ۔۔۔؟؟ آآئیے کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔۔ ایک تاریخ_ساز_شخصیت کا شاندار علمی کارنامہ #قرآنی_انسائیکلوپیڈیا نے جدید تعلیم یافتہ #طبقات اور طلبہ و طالبات کےلیے قرآن مجید کے ہزاروں مضامین تک براہِ راست رسائی کا دروازہ کھول دیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) قرآنی انسائیکلوپیڈیا نے جدید تعلیم یافتہ #طبقات اور طلبہ و طالبات کےلیے #قرآن_مجید کے ہزاروں مضامین تک براہِ راست رسائی کا دروازہ کھول دیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) مشہور فلسفی اور طبیب #بوعلی_سینا نے 57 برس عمرپائی، انہوں نےفلسفے اور طب سے متعلق 240 کتب تحریر کیں۔ معروف مفکر اور متکلم #امام_غزالی 53 سال زندہ رہے۔ تصوف، قانون، فقہ اور فلسفے کے موضوعات پر 72 سے زائد کتابیں لکھیں۔ فلسفی، ریاضی دان، ماہر فلکیات و طب اور مقنن #ابن_رشد نے 73 برس عمر پائی اور 67 کتابیں تحریر کیں۔ #ابن_الہیثم 75 برس جیے۔ طب، فلسفہ، الٰہیات، فلکیات، ریاضی اور طبیعیات پر 45 کتابیں نذرِ قلم کیں۔ 77 برس کی عمر پانے والے ابوریحان محمد #البیرونی کی تاریخ، ل...

Umer Bin Abdul Aziz Ka Qissa - A history of Umer Bin Abdul Aziz

عمر بن عبدالعزیز نے اپنے ایک قاصد کو شاہ روم کے پاس کسی کام سے بھیجا قاصد پیغام پہنچانے کے بعد محل سے نکلا اور ٹہلنے لگا ٹہلتے ٹہلتے اسکو ایک جگہ سے تلاوت کلام پاک سنائی دی آواز کی جانب گیا تو کیا منظر دیکھا کہ ایک نابینا شخص چکی پیس رہا ہے اور ساتھ میں تلاوت بھی کر رہا ہے آگے بڑھ کے سلام کیا جواب نہیں ملا دوبارہ سلام کیا جواب نہیں ملا تیسری بار سلام کیا نابینا شخص نے سر اٹھا کر کہا شاہ روم کے دربار میں سلام کیسے قاصد نے کہا پہلے یہ بتا کہ شاہ روم کے دربار میں اللہ تعالیٰ کا پاک کلام کیسے، اس نے بتایا کہ کہ وہ یہاں کا مسلمان ہے بادشاہ نے مجبور کیا کہ اسلام چھوڑ دے انکار پر سزا کے طور پر دونوں آنکھیں نکال دی گئیں  اور چکی پیسنے پر لگا دیا  معاملات طے کرنے کے بعد قاصد واپس آیا تو عمر بن عبد العزیز کے سامنے اس قیدی کی بات بھی رکھ دی ، *"کیا لوگ تھے وہ بھی "عمر بن عبد العزیز نے کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیا ،پانچ یا دس منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا حکم نہیں دیا اجلاس نہیں بلایا،،بلکہ کاغذ قلم لیا اور یہ تحریر شاہ روم کو لکھ بھیجی،،*  *اے شاہ روم میں نے...

Eid Mubarak

Late Night Eid Mubarak😍 Din me sona b zarori tha😂😂 #eidmubarak #SarimNoor #Sarim_Noor #sarimnoor Video Tiktok Eid Mubarak of Sarim Noor Eid Mubarak Video Of Sarim Noor

A very beautiful and memorable picture of Sarim Noor with a talented and energetic youth Mr. Hassan Raza.

A very beautiful and memorable picture of Sarim Noor with a talented and energetic youth Mr. Hassan Raza. Hassan is a Professional Graphic designer and a important and designated member of Mustafavi Student Movements Karachi and a very active member of social media. Hassan is a as like a younger brother and a good friend. ThankYou Dear Hassan Raza ♥️

Roza aur Itikaf ‎(Fazail o Masail) | روزہ اور اعتکاف (فضائل و مسائل)

روزہ اور اعتکاف (فضائل و مسائل) 🔰 سلسلہ تعلیمات اسلام 6: روزہ اور اعتکاف (فضائل و مسائل) 🔹 قرآن حکیم میں روزے کا بنیادی مقصد تقویٰ کا حصول بیان کیا گیا ہے۔ روزہ ایک منفرد عبادت سے جو انسان کو باطنی طہارت کا سامان فراہم کرتی ہے۔ اس سے ایک ایسا پاکیزہ معاشرہ جنم لیتا ہے جس میں ہر فرد دکھی انسانیت کے احساس سے سراپا اضطراب ہوتا ہے اور وہ بھوک و افلاس اور تنگ دستی کے مارے ہوئے انسانوں کی مدد کے لیے بے قرار ہو جاتا ہے۔ اس کتاب میں روزے میں کار فرما حکمتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے روزے کے ظاہری اور باطنی آداب بیان کیے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر روزے کے فیوض و ثمرات سے ہم کما حقہ بہرہ ور ہوسکتے ہیں۔ نیز یہ کہ ہمارے لیے روزے کی حفاظت کیسے ممکن ہے، ان تمام باتوں کا جاننا روزہ دار کے لیے لازمی اور ضروری ہے۔ 🔹 سوال و جواب کے انداز میں لکھی گئی یہ تالیف سلسلہ تعلیمات اسلام کی چھٹی کتاب ہے جو آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔ اس میں روزہ اور اعتکاف کے موضوع پر آسان و عام فہم زبان میں جامع اور مربوط انداز سے رمضان المبارک، روزہ، اعتکاف، شب قدر، فطرانہ اور عید الفطر کے حوالے سے اٹھنے والے 163 سوالات ک...

صدقہ فطر کسے کہتے ہیں

*صدقہ فطر کسے کہتے ہیں؟* تاریخ اشاعت: 15 فروری 2011ء زمرہ: صدقہ فطر جواب: صدقہ فطر مالی انفاق ہے جس کا حکم حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ سے پہلے اس سال دیا جس سال رمضان کا روزہ فرض ہوا۔ صدقہ فطر غریبوں اور مسکینوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کو فطرانہ بھی کہتے ہیں۔ اس کا ادا کرنا ہر مالدار شخص کے لئے ضروری ہے تا کہ غریب اور مسکین لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ علاوہ ازیں صدقہ فطر روزے دار کو فضول اور فحش حرکات سے پاک کرنے کا ذریعہ ہے۔ حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ فطر کو اس لئے فرض قرار دیا ہے کہ یہ روزہ دار کے بیہودہ کاموں اور فحش باتوں کی پاکی اور مساکین کے لئے کھانے کا باعث بنتا ہے۔  ابو داؤد، السنن، کتاب الزکاة، باب زکاة الفطر، 2 : 28، رقم : 1609 واللہ و رسولہ اعلم بالصوا *منھاج القرآن انٹرنیشنل*

Sadqa Ke Ihkaam ‎| صدقہ کے کیا احکام ہیں

*السلام علیکم! مفتی صاحب صدقہ کے کیا احکام ہیں؟ کیا صرف بکرا ذبح کر کے تقسیم کرنا ہی صدقہ ہے؟ اگر بکرا ذبح کرنا ہی صدقہ ہے تو کیا یہ صرف مدرسہ میں دیا جائے گا یا خود ذبح کر کے بانٹ دیا جائے؟* سائل: محمد علیمقام: کراچی تاریخ اشاعت: 30 مارچ 2017ء زمرہ: صدقات | صدقہ فطر جواب: اﷲ ورسول کی رضا کے لئے ہر نیک کام سرانجام دینا صدقہ ہے، لیکن اﷲ کی راہ میں مال خرچ کرنا صدقہ کے لئے زیادہ مشہور ومعروف ہو گیا ہے۔ صدقہ کی تین اقسام ہیں: فرض: صاحب نصاب پر زکوٰۃ اور زمین میں فصل کی پیداوار پر عشر فرض ہیں۔ واجب: نذر، صدقہ فطر اور قربانی وغیرہ نفل: عام خیرات وصدقات جو کوئی بھی مسلمان اﷲ و رسول کی رضا کی خاطر مال خرچ کرے یا کوئی بھی نیک کام کرے، نفل صدقات میں شامل ہے۔ فرض اور واجب صدقات کے مصارف قرآن وحدیث میں بیان کر دئیے گئے ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلْفُقَرَآءِ وَالْمَسٰکِيْنِ وَالْعٰمِلِيْنَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوْبُهُمْ وَفِی الرِّقَابِ وَالْغَارِمِيْنَ وَفِيْ سَبِيْلِ اﷲِ وَابْنِ السَّبِيْلِ ط فَرِيْضَةً مِّنَ اﷲِ ط وَاﷲُ عَلِيْمٌ حَکِيْمٌo بے شک صدقا...

استحاضہ کسے کہتے ہیں اور اس کے کیا احکام ہیں؟

*استحاضہ کسے کہتے ہیں اور اس کے کیا احکام ہیں؟* تاریخ اشاعت: 05 مارچ 2011ء زمرہ: استحاضہ | طہارت | نجاستیں جواب: اگر عورت کو تین دن سے کم یا دس دن سے زیادہ خون آئے تو اسے استحاضہ کہتے ہیں۔ اسی طرح اگر نفاس مین چالیس دن سے زیادہ خون آئے تو وہ بھی استحاضہ ہے۔ اگر کسی عورت کو اپنی عادت سے زیادہ خون آئے تو وہ بھی استحاضہ ہے۔ اگر کسی عورت کو پانچ دن خون آتا ہےاور یہ پانچ دن عادت بن گئیاب اگر اسے بعد میں کبھی دس دن آیاتو پانچ دن حیض اور پانچ دن استحاضہ ہے۔ استحاضہ کے احکام استحاضہ میں عورت نماز پڑھ سکتی ہے لیکن ہر نماز کے لئے الگ وضو کرے گی۔ حالت استحاضہ میں عورتروزہ رکھ سکتی ہے۔ حالت حیض اور نفاس میں عورت سے جتنی نمازین قضائ ہو گئیںان کی کوئی قضاء نہیں اور اگر روزے قضاء ہو گئے توان کی قضاءبعد میں لازم ہے۔ حالت استحاضہ میں عورت تمام کام کر سکتی ہے بخلاف حیض و نفاس کے۔ واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔ *منھاج القرآن انٹرنیشنل*

Labour Day ‎- مزدوروں کا ‏عالمی ‏دن

حضرت عبداللہ بن عمر سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم نے فرمایا: مزدور کو اس کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو۔ (ابن ماجہ، السنن، 175:2) ‏محنت کش کو اللہ تعالیٰ نے اپنا دوست قرار دیا ہے اور مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اللہ کے رسول ﷺ نے ہاتھ سے کمائے گئے  رزق کو بہترین روزی قرار دیا، مزدور کی خوشحالی میں ترقی اور معیشت کی بحالی ہے ‎#LabourDay #labourday