Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2021

Rozi Roti Urdu Story

ملازم بڑا ہی تابعدار تھا۔ مالک نے خوش ہو کے اس کی پانچ ہزار تنخواہ بڑھا دی۔ تابعداری میں فرق نہیں آیا لیکن وہ بہت زیادہ مشکور بھی نہیں ہوا۔ مالک کو بڑا غصہ آیا کہ میں نے اس کی تنخواہ بڑھائی لیکن یہ ہے کہ اچھے سے شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔ اس نے اگلے ماہ تنخواہ پانچ ہزار کم کر دی۔ ملازم کی ‏تابعداری اب بھی وہی رہی کوئی شکایت نہیں کی۔ مالک نے اسے بلوا بھیجا اور کہا، "بڑے عجیب انسان ہو، میں نے تمھاری تنخواہ پانچ ہزار بڑھائی، پھر کم کر دی۔ تم جوں کے توں رہے۔ یہ سب کیا ہے؟" ملازم بولا، "اوہ! آپ نے خود کو رازق سمجھ لیا تھا؟ میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا تو اس سے اگلے دن آپ نے تنخواہ پانچ ‏ہزار بڑھا دی۔ میں سمجھ گیا کہ جس خالق نے بچہ دیا اسی نے رزق کا انتظام بھی ساتھ ہی کر دیا ہے، سو اسی کا شکریہ ادا کیا۔ پھر جس دن آپ نے تنخواہ کم کر دی اسی دن میری والدہ وفات پا گئیں۔ میں نے جان لیا کہ وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لے گئیں۔ سو تب بھی اللہ کا شکر ادا کر کے مطمئن رہا۔" پھر بولا، "صاحب، ‏یہ روزی روٹی کے فیصلے کہیں اور ہی ہوتے ہیں۔ ہم تو بس مہرے ہیں جنہیں آگے پیچھے کرکے اسباب پ...

Qiston ‎par ‎Khareed ‎o ‎Farokhat ‎ka ‎Hukum ‎- ‏قسطوں ‏پر ‏خرید ‏و ‏خروخت ‏کا ‏حکم

. قسطوں پر خرید و فروخت کا حکم آج کل کچھ دکاندار اور کمپنیاں الیکٹرونکس اور دیگر اشیاء قسطوں میں فروخت کرنے کے لئے اضافی رقم لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک فریج کی قیمت 20000 روپے ہے۔ تو وہ اس پر 35 فیصد کے حساب اضافی رقم لیتے ہیں۔ 10000 ایڈوانس اور باقی کی 2700 روپے ماہانہ 10 قسطوں‌میں لیتے ہیں۔اس طرح کل قیمت 27000 بنی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح سے کوئی چیز خریدنا جائز ہے؟؟ یا یہ اضافی رقم سود کے ذمرے میں آتی ہے؟؟ اس طرح کا کاروبار کرنا، یا اس طرح کی خریداری میں کسی کی معاونت کرنا جائز ہے؟ سائل: محمد فاروق انجممقام: جھنگ۔۔پاکستان تاریخ اشاعت: 07 مارچ 2016ء زمرہ: جدید فقہی مسائل  |  قسطوں پر خرید و فروخت جواب: قسطوں پر خرید و فرخت جائز ہے۔ یہ تجارت کی ایک جائز قسم ہے جس کے ناجائز ہونے کی کوئی شرعی وجہ نہیں۔ اصل میں ایک ہی سودا ہے جو نقد کی صورت میں کم قیمت پر اور قسط کی صورت میں قدرے زائد قیمت پر فروخت کنندہ اور خریدار کے ایجاب و قبول سے طے پاتا ہے۔ دونوں صورتیں چونکہ الگ الگ ہیں اور ایک میں دوسری صورت بطور شرط یا جزء شامل نہیں، لہٰذا یہ اُسی طرح ج...

اسلام میں توہین رسالت قانون اورقانون توہین رسالت (پاکستان) ‏ ‎ ‎

13نومبر1985شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری صاحب کی وفاقی شرعی عدالت میں اسلام اورقانون توہینِ رسالت پر دلائل کی مکمل ریکارڈنگ کے لنک نیچے موجود ہیں اس کو کلک کرکے خود بھی سنیں اور زیادہ سے زیادہ شئیر کریں پہلا دن حصہ اول 2/ 1   آگر آپ کا ناموس رسالت سے لگاؤ ہے تو ڈاکٹر طاہرالقادری کے بارے میں رائے قائم کرنے اور اظہار رائے سے قبل ان کی 31 سالہ پرانی گفتگو پہلے سن لیں اور پھر رائے دیں۔۔  وفاقی شرعی عدالت میں دلائل (تین دن کی مکمل گفتگو دس حصوں میں ہے اسکے لنک اس پوسٹ میں موجود ہیں خود بهی سنیں اوشیئر بهی کر دیں مورخہ: 13نومبر 1985 پہلی نشست , پارٹ 1/2 1st Session. Part 1/2. Live Recording of the arguments presented in the Federal Sharia Court Islamabad, Pakistan in 1985 by Sheik-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri. This is in Urdu and worth listening.https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1781882125308382&id=100004598357119 #اسلاماورقانونتوہینرسالت  وفاقی شرعی عدالت میں دلائل  مورخہ: 13نومبر1985  پہلی نشست , پارٹ 2/2 1...

تعدیل ارکان ‏- ‏فتوی

السلام علیکم!* سوال: تعدیل ارکان حنفیہ کے نزدیک واجب ہے؟ اگر کوئی مصلی تعدیل ارکان چھوڑ دے تو نماز ہو گی یا سجدۂ سہو کرنا ضروری ہوگا؟ مفتیٰ بہ قول کیا ہے؟ اگر کوئی کسی کو روپے ھدیہ دے کہ اس سے کپڑا خریدنا تو وہ اس پیسے کو دوسرے کام میں لگا سکتا ھے یا نہیں؟ * سائل: محمد عظیم اللہمقام: دیوبند، ہندوستان تاریخ اشاعت: 23 دسمبر 2017ء زمرہ: نماز  |  نماز کے واجبات جواب: تعدیل ارکان سے مراد ہے کہ ارکان نماز کو اطمینان سے ادا کیا جائے کیونکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جلد بازی میں پڑھی ہوئی نماز کو نماز ہی شمار نہیں کیا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: أَنَّ رَسُولَ اﷲِ صلی الله علیه وآله وسلم دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ، فَصَلَّی، فَسَلَّمَ عَلَی النَّبِيِّ صلی الله علیه وآله وسلم فَرَدَّ وَقَالَ: ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ، فَرَجَعَ یُصَلِّي کَمَا صَلَّی، ثُمَّ جَاءَ، فَسَلَّمَ عَلَی النَّبِيِّ صلی الله علیه وآله وسلمچ فَقَالَ: ارْجِعْ فَصَلِّ، فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ ثَلَاثًا، فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا أُحْسِن...

Zinger Burger Deal

کراچی کی خاتون نے رمضان میں 208 برگر کی ڈیل مار لی ـ 🍔🍔🍔🍔🍔🍔🍔🍔🍔🍔🍔🍔 کراچی میں واقع ایک مشہور بین الاقوامی فوڈ چین کی جانب سے ایک بینک کے اے ٹی ایم کارڈ پر ڈیل متعارف کروائی گئی جس کے تحت ایک صارف ایک دن میں 550 روپے کے ذریعے 4 زنگر برگر حاصل کر سکتا ہے اور ایک کارڈ پر 24 گھنٹے میں دو مرتبہ ڈیل سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ جناب جب کراچی کی خاتون کو اس ڈیل کے بارے میں معلوم ہوا تو وہ فوراً ایک دو نہیں پورے 26 اے ٹی ایم کارڈ لیکر کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں واقع فوڈ چین پہنچ گئیں اور ہر کارڈ کے عوض دو ڈیلز آرڈر کر ڈالیں۔ فوڈ چین کے مینیجر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ خاتون کو برگر دینا تو ہماری مجبوری تھی کیونکہ کمپنی نے یہ ڈیل متعارف کروا رکھی تھی لیکن اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ خاتون کو تمام کارڈز کے پن کوڈز بھی یاد تھے یا پھر انہوں نے پن کوڈذ اپنے موبائل میں سیو کر رکھے تھے۔ بین الاقوامی فوڈ چین کے مینیجر نے بتایا کہ خاتون نے 26800 روپے کا بل ادا کیا اور 208 برگر لیکر چلی گئیں